اردو نیٹ جاپان – پاکستان ، جاپان دوستی کے رشتے کو اور زیادہ مضبوط کرنے کے حوالے سے تقریبات ہوتی رہتی ہیں ایسے ہی ایک رنگا رنگ بازار کا انعقاد اباراکی کین کے شہر میتو میں کیا گیا جس میں پاکستان اور جاپان کی بیزنس کمیونٹی نے بھرپور حصہ لیا اور ہزاروں کی تعداد میں پاکستانیوں اور جاپانیوں نے شرکت کی . اس بازار میں جاپانی لوگوں کی خدمت میں پاکستان کی مزے مزے کی ڈشیں کھانے کے لئے پیش کی گئی . ریستوران کے علاوہ پاکستانی علاقائی ملبوسات کے اسٹالز بھی لگاۓ گۓ تھے اور اسٹیج پر پاکستانی ملبوسات کا فیشن شو ہوا تھا . جاپانی فنکاروں نے پاکستانی گانوں کی خوبصورت دھنوں پر رقص بھی کیا ، پاکستانی مشہور و معروف گانا بسم اللہ کراں کو جاپانیوں نے بہت پسند کیا جسے جاپانیوں کے اصرار پر دن میں دو مرتبہ اور رات کو تین مرتبہ سنایا گیا اور اس گانے پر اسٹیج کے آگے پاکستانیوں ، جاپانیوں اور فنکاروں نے رقص کرکے بازار کی رونقوں میں اضافہ کیا . پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، جن میں گنما پریفیکچر سے ملک افضل ، رانا عابد ، ساجد حسین کھٹڑ ، سب سے بڑا سپانسر بولپاک کے مینجنگ ڈائریکٹر ملک افضل صاحب کا تھا ، اس میلے کی رونقوں کو دوبالا کرنے میں ان کا بہت بڑا حصہ ہے ، فوکو شیما سے محبوب عالم ، صبر حسین چوہدری ارشاد اور ناصر ناکاگاوا نے اپنی پوری جاں فشانی سے اس میلے کی رونقیں دوبالا کیں جس کے لئے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں [nggallery id=185]
2 comments for “پاک جاپان دوستی بازار میں تاں لکھ واری بسم الله کراں”