مہینہ جیٹھ ماہیا- گرمی ٹھیٹ ماہیا -پانی آگیا پلاں دے ہیٹھ ماہیا
سخت گرمی اور لو چل رہی ہے.. پرندے سایہ تلاش کر رہے ہیں – پیاس سے ہونٹ خشک ہورہے ہیں – نہریں اور راجباہ پانی سے بھر گے ہیں – نوجوان نہانے کے لئے کھلے پانیوں کا رخ کر رہے ہیں -تربوز توڑے ..کاٹے اور کھاۓ جارہے ہیں – سڑکیں دوپہر کو سنسان ہورہی ہیں – اور ہوشربا بات کہ آج ملک پاکستان کا قومی بجٹ پیش کیا جارہا ہے… کسی چوہدری کی دعوت پر میر زادہ بھی مدعو تھا – دعوت میں گوشت کھلایا جا رہا تھا اور میر زادے کی پلیٹ میں صرف الو تھے – میر زادے نے پلیٹ کے اندر ہاتھ رکه کر چیخنا شروع کردیا … ہاۓ میں مر گیا — چوہدری پاس آیا ..اس نے پلیٹ کو چیک کیا کیونکہ وہ یہ سمجھا کہ شاید مراسی کی پلیٹ میں کوئی زہریلی چیز ہے – چوہدری کہنے لگا اوے مراسیہ اس میں کچھ نہیں ہے – میراثی روتے ہوے بولا … اسی وجھہ سے تو میں رو رہا ہوں کہ اس میں کچھ نہیں- بجٹ جو بھی آیا غریب کی پلیٹ خالی ہی رہے گی [nggallery id=186]