ملک محمد قاسم کا شمار گوجرانوالہ کی غیور ملک برادری میں ہوتا ہے . ملک محمد قاسم 1962 میں ملک برادری کے ایک معزز گھرانے میں پیدا ہوۓ . آپ کے والد کا نام ملک غلام غوث ہے . ملک محمد قاسم کا کارخانہ گلی ڈاکٹر شفیق ، مسلم چوک ، جناح روڈ گوجرانوالہ میں واقع ہے . جب میں اور سیکریٹری ملک ویلفیر ٹرسٹ ہسپتال گوجرانوالہ ملک محمد فاروق صاحب ، ملک محمد قاسم صاحب کی فیکٹری پہنچے تو انہوں نے ہمارا بڑا شاندار استقبال کیا اور ہمیں ساری فیکٹری کا وزٹ کروایا اور اپنے انتہائی قیمتی وقت سے ہمارے لئے خاص طور پر وقت نکالا اور ہماری بڑی خدمت کی . آپ کا کاروبار بیج اور میڈل بنانا ہے آپ کے کلائینٹ پاکستان کی تمام فورسز ہیں اور اس کے علاوہ دنیا کے بیشمار ملک جن میں قطر ، دبئی ، سعودیہ ، ساؤتھ افریقہ ، نائجیریا ، ملائشیا اور لیبیا ہیں . آپ یوناٹید نیشنز (UN ) کے لئے بھی بیج اور میڈل تیار کرتے ہیں . ملک محمد قاسم ایک سخی اور فیاض انسان ہیں ان کی شادی 1990 میں ہوئی ان کے چار بیٹے اور ایک بیٹی ہے . ملک محمد قاسم کے فیکٹری ورکرز کی تعداد 20 ہے وہ ہر سال شادی شدہ ملازم کو 200 کلو گرام گندم اور غیر شادی شدہ کو 100 کلو گرام گندم تنخواہ کے علاوہ تحفہ کے طور پر دیتے ہیں . ملک محمد قاسم صاحب نے وقت رخصت ہمیں بھی کئی گولڈ پلیٹ اور سلور پلیٹ بیج اور میڈل تحفے میں دیے . ملک محمد قاسم ملک ویلفیر ٹرسٹ ہسپتال گوجرانوالہ کے لئے سالانہ لاکھوں روپیہ عطیہ کرتے ہیں . آپ کے بڑے بیٹے محمد زبیر صاحب ایم بی اے ہیں اور وہ اپنے پاپا کے ساتھ فیکٹری میں ان کا ہاتھ بھی بٹاتے ہیں . ملک محمد قاسم کا نام بھی تاریخی ہے ، ان کا کاروبار بھی تاریخی ہے اور جس طرح وہ نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ان کا کردار بھی تاریخی ہے [nggallery id=187]
2 comments for “ملک محمد قاسم آف قاسم میٹل ورکس گوجرانوالہ”