بولپاک گروپ آف کمپنیز کے مینجنگ ڈائریکٹر حاجی ملک محمد افضل کی سالگرہ جاپان میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی نے نہایت محبت سے منائی . مقررین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ حاجی ملک محمد افضل ایک نیک دل انسان ہیں جن کا دل ہمیشہ پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان کے 18 کروڑ عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے . وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں عوام کی خدمت کے لئے وقف کر چکے ہیں اب ہمارا یہ فرض بنتا ہے کہ ہم بھی ملک صاحب کی خدمت کریں ، چونکہ حاجی ملک محمد افضل صاحب اکثر دنیا کے مختلف ممالک کے سفر میں رہتے ہیں ، اسی لئے ہم نے حاجی ملک افضل کو ان کی سالگرہ پر سرپرایز دیا ہے . حاجی ملک محمد افضل نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ وہ تا دم مرگ اپنے پاکستانی بھائیوں ، بہنوں اور بیٹیوں کی ہر ممکن مدد کرتے رہیں گے ، ملک ویلفیر ٹرسٹ ہسپتال گوجرانوالہ ، ملک ویلفیر سلائی مراکز ، ملک ویلفیر ڈسپنسریز میرے خوابوں کی تکمیل ہے . انشاللہ بہت سارے دیگر فلاحی منصوبے جس میں فروغ تعلیم ، غریب اور نادار بچوں کی شادیاں اور صحت ہمارے ایجنڈے میں سر فہرست ہیں . حاضرین نے ملک محمد افضل کو کیک کھلایا ، خود بھی جی بھر کے کھایا اور ملک محمد افضل کی عمر دراز کے لئے دعا کی [nggallery id=188]