ملک ویلفیر دستکاری مرکز بھٹی بھنگو کو جنریٹر فراہم کر دیا گیا

  ملک ویلفیر ٹرسٹ گوجرانوالہ کے وائیس چیرمین حاجی ملک محمد افضل صاحب نے اپنا  وعدہ پورا کر دیا . چند روز پہلے اہلیان بھٹی بھنگو نے  اپنے دستکاری مرکز کے

لئ جنریٹر کا مطالبہ کیا تھا ، کیونکہ طالبات کو دقت پیش آ رہی تھی . اس وقت بھٹی بھنگو دستکاری سکول میں چالیس طالبات زیر تربیت ہیں ، جن کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، بھٹی بھنگو کا یہ سلائی مرکز نہایت عمدہ طریقے سے ترقی کی منزلیں طے کر رہا ہے . طالبات اور انکے والدین اس سلائی مرکز کے قیام سے بہت خوش نظر آ رہے ہیں اور وہ حاجی ملک افضل ، اور  ملک ویلفیر ٹرسٹ گوجرانوالہ کے تمام ورکرز ، ڈونرز، ٹرسٹیز کا بہت بہت شکریہ ادا کر رہے ہیں. چند روز پیشتر ناظم دیہی علاقہ جات علامہ افتخار نے حاجی ملک افضل سے فون پر بات کرتے ہوے اس بات پر زور دیا کہ بھٹی بھنگو سلائی مرکز کے لئے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں اور جنریٹر فراہم کیا جاۓ کیونکہ لوڈ شیڈنگ کے اس کربناک حالات میں طالبات میں زیور تعلیم سے محروم نہ رہ جائیں جس پر حاجی ملک افضل صاحب نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا پسے مظلوم عوام کے ساتھ ہے اور ہماری زندگی عوام کے لئے وقف ہوچکی ہے ، انہوں نے سیکریٹری ملک ویلفیر ٹرسٹ ملک فاروق کو اسی وقت فون پر حکم جاری کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.