زمر فاطمہ اس زمانے سے سارے رشتے ناطے توڑ کر اگلے جہاں چلی گئی

  تلونڈی موسیٰ خان – زاہد چیمہ (بھروں والیا) کی 3 سالہ بیٹی زمر فاطمہ اپنے والدین ، رشتہ داروں ،عزیزوں اور اپنی بہن بھائیوں اور سہیلیوں کو روتے ہوۓ سوگوار چھوڑ کر اس جہاں سے رخصت ہو گئی . زمر فاطمہ چوہدری مشتاق احمد چیمہ کی نواسی تھی اور رؤف مشتاق احمد چیمہ و فاروق مشتاق احمد چیمہ کی بھانجی تھی اور انہوں نے بچپن سے ہی زمر فاطمہ کو گود میں لیا ہوا تھا . زمر فاطمہ نے زندگی کی صرف تین بہاریں دیکھیں تھیں . وہ اپنی عمر سے کہیں زیادہ سمجھ دار اور ذہین بچی تھی . بچی کے والد زاہد چیمہ کے مطابق وہ اپنی نانی امی کو ہی اپنی امی سمجھتی تھی اور ان کے پاس ہی رہنا زیادہ پسند کرتی تھی ، زمر کے چاچو نے بتایا کے وہ مجھے باؤ جی کہ کر پکارتی تھی جو مجھے بہت اچھا لگتا تھا ، زمر فاطمہ اتنے صبر والی بچی تھی کہ وہ اپنے کھلونے اور کھانے کی اشیا  اپنی سہیلیوں کو دے دیتی تھی . آج سے بائیس دن پہلے گھر کی چھت پر اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ کھیلتے ہوۓ آگ لگ جانے کی وجہ سے جل گئی ، وہ میو ہسپتال    
میں زیر علاج تھی جبکہ کل اسے زیادہ طبیعت کی خرابی کے پیش نظر سی ایم ایچ کھاریاں لے جایا گیا جہاں وہ رات 2 بجے الله کو پیاری ہو گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.