انسائکلوپیڈیا کے لے لکھا گیا خاور (کنگ) کا ایک مضمون ،تلونڈی موسے خان

خاور کھوکھر(کنگ)٠

تلونڈی ! لفظ سنسکرت کا ہے ، تلونڈی پردے لگی اس گاڑی کو کہتے تھے ، جس میں خاندان کی عورتیں اور سامان سفر کرتا تھا
پانی اور چراگاہوں کی تلاش ميں نشیبی جگہوں کے نزدیک یہ گاڑیاں کھڑی کرکے
قیام کیا جاتا تھا
تاکہ  سرسبز چراگاه میں جانور چر سکیں اور کچھ کھیتی باڑی کرکے اناج اور سبزیاں بھی اگا لی جاتی تھیں
تلونڈی موسے خاں کے متعلق
بڑے بزرگوں سے سنى هوئى روايت كے مطابق ـ نوئنكے كے سردار نے جب اپنى بيٹى كا بياه كيا تو اس نے اپنے جنوائى كو کەا كه تم كو اپنا گاؤں بسانے كے لئے جتنى زمين چاەييے گهوڑے پر بيٹهـ كر  اس كا تعين كر لو ـ
اس جنوائى جس كا نام تها موسى خان نے نوئينكے گاؤں كے شمال مغرب ميں اپنى تمنا كے مطابق زمين جەيز ميں لے كر اپنا گاؤں بسايا جس كا نام اس نے ركها  تلونڈى موسى خان ـ  پسرور روڈ كا اس گاؤں تلونڈى كے اندر سے گزرنے كى وجه سے يه گاؤں نوئينكے سے ذياده جانا جانے لگا كيونكه نوئينكے گذرگاهوں سے ەٹ كر واقع ەے ـ
پسرور روڈ بهى پرانے زمانے ميں دينا نگر روڈ كەلواتا تها مگر تقسيم كے بعد دينانگر نام كا وه قصبه ەندوستان ميں چلا گيا ـ اور اس سڑک كا نام پسرور روڈ هوگيا ـ اس كے علاوه اس قصبے تلونڈى كى وجه شەرت يەاں كے ذيلدار چوهدرى بهى تهے ـ تلونڈى كے چيمه جاٹوں ميں سے ايكـ خاندان نے برطانوى راج سے وفادارى كے صلے ميں ذيلدارى كا خطاب پايا تهاـ اور يه خاندان علاقے كا انتەائى طاقتور چوەدرى خاندان ەوا كرتا تها
تلونڈى موسے خان تحصيل گوجرانواله كا ايك قصبه گوجرانواله سے مشرق كى طرف صرف پانچ كلو ميٹر كے فاصلے پر پسرور روڑ پر واقع ەے! گلوب يعنى زمين پر
اس قصبے كى جغرافيائى پوزيشن32.2ارض بلداور74.3طول بلد پر واقع هے
اردو كے مشەور شاعر عبدالحميد عدم صاحب كى جاےء پدائيش بهى ەے!قصبے ميں ٹيلى فون ايكسچينج سركارى ەسپتال اور لڑكيوں اور لڑكوں كے ليے ەائی سكول تک کی تعليم كى سەولت موجود ەے جەاں سے قريبى ديەات كے لوگ بهى مستفيد ەيں گوجرانواله كے صعنتى علاقے كا يه قصبه تلونڈى موسے خان بهى ايک زرعى اور صعنتى قصبه ەے
اس وقت تلونڈى موسے خان كى سب سے بڑى صعنت باسمتى چاول كى تيارى ەے!باسمتى چاول يا دوسرى قسم كے چاول كو كهيت سے اٹها كر خشک كر كے چهڑائی ، پيكنگ  ايكسپورٹ كرنے تک ايک سيٹ اپ موجود ەے! ايک كلو سے لے كر  لاكهوں كلو چاول كى خريدارى يەاں ممكن ەے بدقسمتى سے ابهى تك تلونڈى موسے خان سے چاول كےمتعلق كوىء ويب سايٹ نەيں ەے
جەاں سے آپ اون لاين خريدارى كر سكيں قريبى مستقبل ميں شايد يه ممكن هو سكے!
سرجيكل كے آلات يەاں كى دوسرى بڑى صعنت ەےليكن يه آلات اور فٹ بالز كى سلايىء صرف سيالكوٹ كے ايكسپوٹروں كے لےء ەوتى ەے اس كے علاوه يەاں ٹيوب ويلوں كے پائپ اور ويٹ تهريشر بهي تيار كيے جاتے ەيں ٹرانسسٹر ريڈيو اور اڈيو كيسٹ ريكاڈر بهی بناے جاتے ەيں
==جاٹ خاندان==
چيمه ــ گهمن ــ ناگره ــ ڈوگر ــ  منڈ ــ
==دوسرے خاندان==
كهوكهر ــ مغل ــ بهٹى ــ
==مضبوط كاروبارى==
كميار ــ  لوهار ــ تركهان ــ
==تعليمى ادارے==
گورنمنٹ هائى سكول فار بوائے
گورنمنٹ هائى سكول فار گرل
گورنمنٹ پرائمرى سكول فار بوائے
گورنمنٹ پرائمرى سكول فار گرل
==نزديكى ديهات==
پيرو چكـ ــ  ٹهٹه آعظم خاں ــ گگڑكے ــ  هوئے والى ــ گنڈم ــ باسى والا ــ نوئن كے ــ چكـ خليل ــ باورے ــ

 

2 comments for “انسائکلوپیڈیا کے لے لکھا گیا خاور (کنگ) کا ایک مضمون ،تلونڈی موسے خان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.