گوجرانوالہ – ملک ویلفیر ٹرسٹ گوجرانوالہ کے جنرل سیکریٹری ملک لیاقت علی بھٹی کی طرف سے میرین ہوٹل گوجرانوالہ میں پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں علامہ افتخار ملک اور ان کے بھائیوں ملک عبدالستار طارق انجینیر ٹیلی کام سعودیہ اور ملک اخلاق احمد آڈٹ آفیسر ملک ویلفیر ٹرسٹ ہسپتال کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا . دیگر مہمانوں میں چیرمین ملک ویلفیر ٹرسٹ ڈاکٹر میجر عبدالقیوم ملک ، چیرمین ملک ویلفیر کنسٹرکشن کمیٹی حاجی عبدالرشید ملک ، ٹرسٹی ملک الیاس آف الیاس سٹیل ملز ، ٹرسٹی ملک حاجی منیر ، ٹرسٹی ملک قاسم ، ٹرسٹی ملک اسحاق ، نائب صدر پنجاب ملک ویلفیر ٹرسٹ ملک شہزاد ، ٹرسٹی ملک اکرم آف روز نامہ سماج و ملک اقبال آف اقبال سٹیل ملز ، ملک افتخار چیرمین نشرو اشاعت ملک ویلفیر ٹرسٹ ، ملک فاروق سیکرٹری ملک ویلفیر ٹرسٹ ، ملک مقصود احمد ناظم ٹاونز و دیگر نے شرکت کی . پروگرام کی کوریج علامہ افتخار کے ساتھ ساتھ روز نامہ ایکسپریس کے فوٹو گرافر خرم نے بھی کی . پروگرام کا آغاز ملک حاجی منیر نے تلاوت و ترجمہ کے ساتھ کیا . میجر عبدالقیوم ملک نے رمضان ال مبارک کے حوالے سے آیات تلاوت کیں اور ان کا ترجمہ بیان کیا . ملک عبدالرشید نے ہسپتال کے کاموں کا تازہ ترین جائزہ پیش کیا . ملک حاجی منیر نے 9 لاکھ روپے کے تخمینہ سے تیار ہونے والا ہسپتال کا ایک کمرہ اپنے والد مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے اعلان کیا ، ملک اسحاق نے 50 ہزار روپے کا اعلان کیا ، ملک ہارون نے ڈیلسز کے 6 یونٹ جلد فراہم کرنے کا اعلان کیا ، ملک اقبال نے 10 ٹن سریا عطیہ کرنے کا اعلان کیا اور 5 لاکھ روپیہ نقد اعلان کیا ، غوری سٹیل ملز کے مالک ملک عبدالرحمان نے ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا ، ملک قاسم آف قاسم میٹل اور میڈل انڈسٹری نے 1 لاکھ نقد اور بعد میں ایک کمرہ کی تعمیر کا اعلان کیا . ملک عبدالستار طارق انجینیر ٹیلی کام سعودیہ نے اپنے تعارف میں بتایا کہ وہ الریاض میں انجینئر ہیں انہیں آج اس پلیٹ فارم پر سب سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہے وہ انشااللہ مستقبل قریب میں ادارے کو مزید مستحکم بنانے کے لئے اہم کردار ادا کریں گے . ملک اخلاق احمد نے کہا کہ ٹیکس یا آڈٹ کے متعلق ان کی خدمات ہمیشہ کے لئے ملک ویلفیر ٹرسٹ کے لئے فی سبیل اللہ ہونگی . تمام مہمانوں کا تعارف کروایا گیا اور بعد میں دعا کرائی گئی اور پھر افطار کا وقت قریب آ چکا تھا ، افطاری کرنے کے بعد نماز مغرب ادا کی گئی اور بعد میں پرتکلف ڈنر سے مہمانوں کی تواضح کی گئی [nggallery id=210]