صاحب حال کوئی مٹی کا مادھو نہیں ہوتا – جزبات سے عاری ، بے ضرر یا بے آزار،یا اینویں سا انسان ! وہ ایک بیدار شخص ہوتا ہے ! چوکس خبردار ، ہر وقت موجود ہر آن حاضر – اس کی راہ میں نام و نمود ، عزت و شہرت ، حیثیت ہو منصب کچھ بھی حائل نہیں ہوتا کیونکہ یہ سب چیزیں تو اس کے راستے کی دھول ہوتی ہیں جن پر چل کر وہ حال تک پہنچا ہوتا ہے – وہ تو بڑا گرم مزاج ، تند خو اور کٹیلا ہوتا ہے – پنجہ مار کر دھکیلنے یا لپٹنے والے نیروبی کا شیر – تیسری آنکھ سے دیکھنے والا انٹینا صفت زرافہ – یہی تو وجہ ہے صاحب حال پہنچے ہوئے لوگوں اور صاحب کرامت بزرگوں کو ہمیشہ ناگوار گزرتا ہے
از اشفاق احمد ۔ سفر در سفر – صفحہ نمبر 254
1 comment for “دور حاضر کا انسان”