جیسا کے آپ سب جانتے ھیں کھ پاکستان میں پتنگ بازی پر سخت پابندی ھےاور جو نھیں جانتے
وٖہ بھی جان لیے کہ پتنگ بازی کے باعث ہر سال ھونے والی متعدد اموات خاص کر کےبسنت والے دن ھونے والے حادثات کے پیٖش نظرگورنمنٹ آف پنجاب نے پتنگ بازی پر پابندی لگائی ھے۔
جس کی وجہ سے جھاں پتنگ فروشوں کو نقصان ھوا ھے وٰہی بہت سی قیمتی جانیں بھی ضاہع ھونے سے بچی ہیں۔
یہ واقع دو دن پہلے کا ھے جب چار پولیس والے جو کے اُس دن پولیس والے کم اینٹی پتنگ فورس زیادہ لگ رہے تھے ۔
ان پولیس والوں نے تلونڈی بس سٹاپ سے اپریشن شروع کیا اور اُس کے بعد تلونڈی کی ہر وہ چھت جہاں جہاں سے پتنگ اُرائی جا رہی تھی وھاں وھاں پہنچ کر متعدد پتنگ باز پکڑے ۔
بہت سے پتنگ باز پولیس کو دیکھ کر بھاگ بھی گئے لیکن جو پکڑے گئے اُن کی پولیس نے خوب دُھلائی کی اور پکڑ کر تھانے لے گئے ۔
بعد ازں پکڑے گئے ملزمان کو معقول سی’’ ادائیگی ’’ کے عوض چھوڑ دیا گیا۔