تلونڈی موسے خان میں ڈسپنسری کی حالت زار

تلونڈی موسے خان میں  گورنمنٹ ہائی سکول کے سامنے والی سڑک جو کہ رحمانیوں کے سیلر کے تک جاتی ہے اور ڈسپنسری کی بغل سے گزر کر پسرور روڈ پر بسم اللہ چاول (حماد ٹریڈنگ) کے گودام کے سامنے پسرور روڈ سے جڑتی ہے اس سڑک کی کنکریٹ کے ساتھ مرمت مکمل ہو چکی ہے ،۔

کنریٹ پر پڑی ہوئی ریت اور پتھر تک ابھی یہیں پڑے ہیں کہ یہ کام ٹھیکدار کی ذمہ دار تو تھی لیکن اس کے ان کی صفائی نہیں کروائی م،

کئی گھروں کی نالیوں کا پانی کنکریٹ پر بہہ رہا ہے

کہ اس پانی کو نکاس کا راستہ ہی نہیں دیا گیا

کنکریٹ کی بنی اس سڑک  کی مستقبل قریب یعنی کہ چھ ماھ ایک سال بعد کی حالت کا اندازہ کرنے کے لئے کسی افلاطون کی عقل کی ضروت نہیں ہے ،۔

جند ماھ بعد اس سڑک کی وہی حات ہو گی جو کہ ایک سال  پہلے تھی ،۔

ڈسپنسری کی حالت یہ ہے کہ جیسے کسی کھیت میں ہل چلا کر  فصل کے لئے تیار کیا جا رہا ہو، عمارت میں کوئی خاندان اباد ہے ، شائد یہ لوگ کوئی فصل اگانے کا پروگرام رکھتے ہیں ،۔

تلونڈی کی ڈسپنسری میں رہائیش پذیر یہ فیملی تلونڈی کی نہیں ہے ،۔ کون لوگ ہیں کس کی اجازت سے یا کہ کس کے تعلق سے یہاں بیٹھے ہیں  ، اڑوس پڑوس کے لوگوں کو اس بات کا کوئی علم نہیں ہے ،۔

یہاں ساتھ ہی جانوروں کا ہسپتال ہے ،۔

جانوروں کے ہسپتال سے لگتا ہے کہ یہاں کوئی معقول بندہ نوکری کر رہا ہے

گھاس کی کانٹ چھانٹ ،برامدے کی صفائی اور بھینسوں کو جکڑنے والے شکنجے کی حالت سے لگتا ہے یہ چیزیں استعال کی جا رہی ہیں اور ان کی حالت اچھی ،۔

یہ فوٹو دیکھیں

وٹنری ہسپتال کا صحن اور برامدہ

دروازے

بھینسوں کو جکڑنے کا شکنجہ

جانوروں کے ہسپتال کے دروازے سے اندرونی منظر

اور یہ ہیں ڈسپنسری کی فوٹو ، ان سے ڈسپنسری کی حالت زار کا اندازہ لگیا جا سکتا ہے ۔

تلونڈی موسے خان کی ڈسپنسری المعروف ہسپتال کا مین گیٹ ،۔

تلونڈی موسے خان کی ڈسپنسری المعروف ہسپتال کی عمارت ، جس میں ڈسپنسری کی بجائے لوگون کی رہائیش دیکھی جا سکتی ہے ۔

تلونڈی موسے خان کی ڈسپنسری المعروف ہسپتال ۔

تلونڈی موسے خان کی ڈسپنسری المعروف ہسپتال کی پسرور روڈ سے جڑی دیوار ،۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.