پیغامات،افسوس اورحالات اهالیان تلونڈی موسے خان، منجانب خاوربیٹریاں والا

تلونڈی ڈاٹ نیٹ کو پڑھنے سے اپنے گاؤں کے حالات سے آگاہی هوئی

خاور آٹو الیکٹریشن پسرور روڈ تلونڈی موسے خاں،گوجرانوالہ

سب سے پہلے تو ماسٹر شریف صاحب کی زوجه محترمہ کے انتقال کی خبر پر بہت افسوس هوا

الله تعالی لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحومہ کو غریق رحمت فرمائے

آمین!!-

مولوی نواز چیمه صاحب ؟ یه وهی صاحب هیں ناں جو سڑک والی مسجد میں امامت کرواتے هیں ؟
اچھی بات ہے که ان کے بچے کی مصیبت سے جان چھوٹی،مولوی نواز صاحب وی هیں نه جی جنہوں نے تلونڈی میں شراب کی بٹھیوں کے خلاف بھی ایکشن لیا تھا؟

بشارت چیمه عرف برل فیملی؟
بڑی خوشی هوئی جی ان کے گھر بچے کی پیدائش کا پڑھ کر ، الله ان کو یه خوشی ہضم کرنے کی توفیق عطا فرمائے
آمین، بشارت چیمه صاحب کے گھر کے سامنے رمضان چیمه عرف بوٹی کا گھر ہے ان صاحب کے متعلق کبھی کوئی اطلاع نهیں ملی ہے ، غالباً اپنے ننھیال ، مٹو بھائی کے چلے گئے تھے رمضان چیمه عرف بوٹی

جلسه معراج النبی کا پڑھا ، یاروں کا ایک سلسله هے جی اس جلسے کے ساتھ . اچھے دنوں ميں جلوس نکلتا تھا جس کو راستے میں پانی پلایا جاتا تھا

پھر یه جلوس مذہبی تعصب اور مولوی اشرف صاحب کی اولاد کے جاہل پنے میں   کہیں کھو سا گیا ہے

منجانب : خاور بیٹریاں والا، حال مقیم جاپان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *