ملک ویلفیر ٹرسٹ گوجرانوالہ
1 . عام انسانیت اور بلخصوص ملک برادری کے ممبران کی خدمت کرنا
2 . ہسپتالوں ، ڈسپنسریوں اور لیبارٹریز کے قیام کے زریعے صحت کی سہولتیں فراہم کرنا
3 . سکولوں ، کالجوں اور فنی تعلیمی اداروں کے زریعے معاشرے خصوصا ملک برادری کے افراد کو تعلیمی سہولتیں فراہم کر کے شرح خواندگی میں اضافہ کرنا
4 . زہین نادار طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مدد دینے کے لئے تعلیمی وسائل جاری کرنا
5 . کمیونٹی ڈویلوپمنٹ کے لئے ویلفیر سنٹر قائم کر کے سماجی خدمات فراہم کرنا
6 . غیر اسلامی رسم و رواج کو ختم کرنے کوشش کرنا خوشی اور غمی کی تقریبات میں اسراف کی بجاۓ سادگی کو رواج دینا
7 . غریب اور متوسط طبقے کے مالی بوجھ کم کرنے کے لئے اجتمائی شادیوں کا اہتمام کرنا
8 . بے سہارا یتیم بچوں اور بیوہ گان کی کفالت کرنا
9 . بےروزگاری کے خاتمے کے لئے دفتر روزگار (EmploymentExchange) کے قیام کے زریعے روزگار فراہم کرنے میں رہنمائی اور مدد کرنا
10 . میرج بیوروں کے قیام کے زریعے مناسب رشتوں کی تلاش میں مدد دینا
11 . مصالہتی کمیٹیوں کے قیام کے زریعے خاندانی تنازعات کو حل کرنے میں مدد دینا تاکہ غیر ضروری عدالتی اخراجات سے بچا جا سکے .
ملک ویلفیر ٹرسٹ ہسپتال برلب لوہیانوالہ نہر جی ٹی روڈ گوجرانوالہ ملک ویلفیر ٹرسٹ ( رجسٹرڈ ) کا عظیم منصوبہ ہے جس کے لئے الحمدللہ 8 کنال 2 / 1 ، 5 مرلے اراضی -/ 9691800 روپے میں خریدی گئی ہے جبکہ مسجد کے لئے 2 کنال اراضی اس کے علاوہ ہے مجودہ رقبہ سے متصل مزید 3 کنال اراضی خریدنے کا ٹرسٹ فیصلہ کر چکا ہے . بورڈ آف ٹرسٹیز ان سب احباب کا انتہائی شکر گزار ہے جنھوں نے اس سلسلہ میں ٹرسٹ سے بھرپور مالی تعاون فرمایا . اس ہسپتال کے قیام کے زریعے اہالیان گوجرانوالہ کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم ہوں گے . اس ہسپتال کی خصوصیت اس میں جلے ہوے مریضوں کے علاج کے لئے معیاری برن یونٹ کا قیام ہو گا تاکہ گوجرانوالہ میں فرنسوں کے وسیح نیٹ ورک جس میں ملک برادری کا حصہ % 80 سے زیادہ ہے میں حادثات کی صورت میں بہترین طبی امداد فراہم کی جا سکے . دو سو بستروں پر مشتمل اس ہسپتال کی تعمیر پر اخراجات کا تخمینہ تقریبآ 15 کروڑ روپیہ ہے . ہسپتال کا سنگ بنیاد بدست پاکستان ملک برادری کے سربراہ جناب سردار یٰسین ملک صاحب ستارہ امتیاز چئیرمین پی ایس او مورخہ 15 اگست 2008 کو گوجرانوالہ ملک برادری کے پھلے سالانہ کنوینشن کے موقع پر پروقار تقریب میں رکھا گیا . ہسپتال کے ڈیزاین اور ٹاپ سپر ویزن کے لئے ملک کے عظیم ماہر تعمیرات جناب انجینئر محمد نعیم میر صاحب کی خدمات حاصل کی گئی ہیں تعمیری سر گرمیوں کا آغاز ہو چکا ہے . اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ملک برادری کے صاحب ثروت اور درد دل رکھنے والے احباب کے بھرپور تعاون کی ضرورت ہے . جذبہ خدمات وایثار رکھنے والے احباب سے درخواست ہے کہ وہ اس کار خیر اور صدقہ جاریہ میں اپنا بھرپور کردار ادا کر کے دنیا اور آخرت میں رضاے الہی حاصل کریں . گزشتہ عید ال اضہا کے موقع پر ملک برادری کے احباب نے جس جوش و خروش کا مظاہرہ کیا ہے ہم ان سب احباب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے چرمہاے قربانی مہم میں دن رات کام کیا . 2007 میں 658 کھالیں جمع ہوئی تھیں جن کی فروخت سے 387450 روپے حاصل ہوے دسمبر 2008 میں 839 کھالیں جمع ہوئی تھیں جن کی فروخت سے 481000 روپے حاصل ہوے لہٰذا سال 2007 اور 2008 میں کل 1497 کھالیں جمع ہوئی اور ان کھالوں سے 868450 روپے حاصل ہوے نومبر 2009 کو ملک ویلفیر ڈسپنسری لیاقت روڈ نزد علامہ مشرقی چوک جناح روڈ گوجرانوالہ کا افتتاح کیا گیا . اس ڈسپنسری پر تاحال 46223 روپے اخراجات آ چکے ہیں اس ڈسپنسری میں تاحال 3350 مریضوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی گئی . گوجرانوالہ کے معروف معالج میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر منیر رانا صوبہ 10 بجے سے 1 بجے تک مریضوں کو چیک کرتے ہیں . اس ڈسپنسری میں محکمہ صحت کی طرف سے بچوں کو بیماریوں کے بچاؤ کے لئے حفاظتی ٹیکوں کی بھی سہولت فراہم کی گئی ہے . ملک برادری میں شرح خواندگی کو بہتر بنانے کے لئے تعلیمی کمیٹی کی سفارشات پر 50 بچوں کو تعلیمی وظائف جن کی مالیت 145300 ہے فراہم کے گۓ . اس عید ال اظہا کے موقع پر ہم برادری کے تمام احباب سے جو قربانی کر رہی ہیں ان سے درخواست کے وہ قربانی کی کھالیں ملک ویلفیر ٹرسٹ کو دیں تاکہ ٹرسٹ انہیں رفاح عامہ کے منصوبوں میں استعمال کر سکے . اس کے لئے رسید بکس یونین کونسل کے صدور کو پہنچادی گئی ہیں ، وعدہ رسید ہر گھر تک پہنچائی جاۓ اپنی اپنی کونسل کی فہرستیں تیار کی جایئں اور عید کے دنوں میں سب احباب سے کھالیں جمع کی جایئں آپ کھالیں چرمہاۓ قربانی مرکز پر پہنچائیں یا ٹیلی فون پر اطلاح کریں ہمارا نمایندہ آپ سے خال وصول کر کے رسید جاری کرے گا
1 – میجر ڈاکٹر عبدل قیوم ملک – چئیر مین ملک ویلفیر ٹرسٹ
2 – حاجی ملک محمد افضل – وائس چئیر مین ملک ویلفیر ٹرسٹ
3 – ملک عبدل رشید – جائنٹ سیکریٹری ملک ویلفیر ٹرسٹ
4 – ملک عبدل ماجد – آفس سیکریٹری ملک ویلفیر ٹرسٹ
5 – ملک محمد فاروق – اسسسٹنٹ ملک ویلفیر ٹرسٹ
6 – ملک شہزاد احمد – فنانس سیکریٹری
7 – لیاقت علی بھٹی – جنرل سیکریٹری
8 – ملک عبدل رحمان – ممبر ملک ویلفیر ٹرسٹ
9 – ملک محمد عارف – ایڈووکیٹ ممبر ملک ویلفیر ٹرسٹ [nggallery id=38]