انسانیت کا احترام کرنا چاہیے
پیارے قارئین ! کل راہوالی ایک بزرگ کے دسواں کے ختم میں شرکت کے لئے جا رہا تھا، منڈیالہ موڑ پر واقع مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کرنے رکا، بیت الخلا خالی نہیں تھا، مجھے بھی جانا تھا .. ایک بزرگ جو میرے بعد وہاں تشریف لاۓ، مجھے فرمانے لگے کہ تم دروازہ کھٹکہٹاو ، یہ لوگ اندر جا کر سو گۓ ہیں. انہیں یہ نہیں پتہ کہ یہ جگہہ استنجا کرنے کے لئے ہے، میں نے عرض کیا ، بزرگوار لیٹرین میں کوئی شوق سے نہیں بیٹھتا ، ابھی نکل آتے ہیں ، جس پر وہ مجھ سے خفا ہوگۓ، میں نے مزید بتایا کہ ابھی چند دن پہلے جیو پر پی آئ اے کے حوالے سے خبر نشر ہوئی تھی کہ لاہور سے کراچی جانے والی پی آئ اے کی ایک پرواز پر پائلٹ نے سیٹیں نہ ہونے کی وجھہ سے دو مسافروں کو لیٹرین میں بیٹھا دیا. کیا خبر انکی کیا مجبوری تھی، شاید انہوں نے کسی جنازہ میں شرکت کرنا تھی. میری التجا ہے، کہ مساجد کے ساتھ ساتھ انسانیت کا بھی احترام بیحد ضروری ہے، ہم رزق کے حصول کے لئے جائز ناجائز طریقے استعمال کرتے ہیں، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ ہماری اولاد نیک ہو، ہم دوسروں کے ساتھ جھوٹ بولنے سے گریز نہیں کرتے، اور چاھتے ہیں کہ ہمارے ساتھ سچ بولا جاۓ، ہم دوسروں کو اپنی زبان اور ہاتھ سے تکلیف دینے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے ، اور چاہتے یہ ہیں کہ ہمارا دل نہ دکھے.
میں اس سے جھوٹ بھی بولوں، وہ مجھ سے سچ بولے
میرے مزاج کے سب موسموں کا ساتھی ہو……..
وہ خواب دیکھے تو دیکھے میرے حوالے سے ….
میرے خیال کے سب منظروں کا ساتھی ہو……..
میں اسکے ہاتھ نہ آؤں وہ میرا ہو کے رہے …..
میں گر پڑوں تو میری پستیوں کا ساتھی ہو……