ملک ویلفیر ٹرسٹ ہسپتال گوجرانولہ سے تازہ ترین

 گوجرانوالہ – لوہیاں والا نہر نزد پنڈی بائی پاس – آج ناظم دیہی علاقہ جات علامہ افتخار خالد ملک نے ملک ویلفیر ہسپتال کے تعمیراتی کاموں کا تازہ ترین جائزہ لیا اور ٹھیکے دار سے تفصیلات معلوم کیں جس کے مطابق گراؤنڈ فلور کے آفسز ، رومز ، لیبارٹریز کی تعمیر کا کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے ہال کے دونوں اطراف کی سیڑھیاں مکمل تیار ہو چکی ہیں انشاللہ 2012 کے اختتام تک یہ گراؤنڈ فلور مکمل ہو جاۓ گا . علامہ افتخار ملک کی تمام دوست احباب اور مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ اس نیکی اور صدقہ جاریہ کے کام میں آگے بڑھیں ، ہسپتال کی تعمیر میں آپ کی لگائی ہوئی ایک ایک اینٹ کے بدلے الله آپ کو ڈھیروں انعامات سے نوازیں گے 

1 comment for “ملک ویلفیر ٹرسٹ ہسپتال گوجرانولہ سے تازہ ترین

  1. Taimor
    May 13, 2012 at 3:46 pm
    واھ جی واھ……..!!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *