گوجرانوالہ – ملک ویلفیر ٹرسٹ گوجرانوالہ کے چیرمین ڈاکٹر میجر عبدالقیوم ملک ، چیرمین ملک ویلفیر ٹرسٹ ہسپتال کنسٹرکشن کمیٹی حاجی عبدالرشید ملک ، چیرمین نشرواشاعت ملک افتخار ، ناظم ٹاونز ملک مقصود ، ٹرسٹی حاجی عبدالرحمان ملک مالک غوری سٹیل ملز و ملک اختر حسین وزیر آبادی و ملک رحمت آف راہوالی و نائب ناظم دیہی علاقہ جات علامہ افتخار ملک نے گزشتہ روز قلعہ اسلام المعروف قلعہ میاں سنگھ کی ملک برادری کے پرزور اصرار پر دورہ کیا جنہوں نے حال ہی میں اپنی لوکل تنظیم سازی کی تھی تمام مہمانوں کا وہاں پرزور استقبال کیا گیا جس میں ملک ویلفیر سوسائٹی کے سرپرست اعلی ملک محمد شریف و صدر ملک عارف و نائب صدر جناب ملک کرم الہی تھیم و جنرل سیکریٹری ملک جاوید اقبال تھیم فنانس سیکریٹری ملک انعام اللہ و دیگر لوگ شامل تھے . سوسایٹی کے عھدے داروں نے تلاوت کلام پاک کے بعد اپنا تعارف پیش کیا جنرل سیکریٹری ملک جاوید نے کہا کہ ہم اس سے پیشتر گاؤں میں فوتید گی پر اپنی تنظیم کی طرف سے کھانا فراہم کرتے ہیں اور جب ہمیں پتا چلا کہ ہمارے عظیم قائدین حاجی ملک افضل و میجر عبدالقیوم ملک ایک عظیم الشان قافلے کے سپہ سالار ہیں تو ہماری خواہش ابھری کہ ہم اس پرچم کے نیچے کھڑے ہوں . ملک مقصود نے اپنے خطاب میں کہا کہ قلعہ اسلام والو آپ جاگ گۓ ہو میں نے پورا ایک سال آپ کو جگانے کی کوشش کی ہے، خدا کے لئے اختلافات بھلا دو ، اور ایک ہوجاؤ ، ملک افتخار نے کہا کہ جس قوم کا لیڈر شیر ہوگا ،اسے کبھی شکست نہیں ہوگی ، اور آپکے لیڈر حاجی ملک افضل اور ڈاکٹر قیوم کو آپکی اگلی نسل کی تعلیم ، صحت کی بہت فکر ہے . پینتیسس کروڑ کی خطیر رقم سے تعمیر ہونے والا ملک ویلفیر ٹرسٹ ہسپتال آپ سب کا اثاثہ ہے. ملک عبدل ا رحمان نے کہا ، آپکو کوئی جائز ناجایز کام ہو، میرے پاس آییں، جائز کام تو سارے کرا دیتے ہیں ، میں آپکے ناجایز کام بھی کرا دوں گا ، جس پر سارے ہنسنے لگے ، ساتھ ساتھ ملک ویلفیر ٹرسٹ زندہ باد، قائدین زندہ باد کے نعرے فضاء میں بلند ہوتے رہے ، آخر میں چیرمین ڈاکٹر میجر عبدالقیوم ملک نے اپنے خطاب میں حاضرین کو زور دیا کہ وہ اپنی پوری کوشش کریں کہ فرسودہ رسمیں ختم ہوں ، ہسپتال آپ سب کا ہے ، اسکے علاوہ بھی بہت سے منصوبے ساتھ چل رہے ہیں ، آپ سب ہمارا ساتھ دیں ، آخر میں صدر ملک عارف نے اپنی سوسائٹی کی طرف سے ڈاکٹر صاحب کی خدمت میں ہسپتال کی تعمیر میں حصہ کے لئے دس ہزار نقد پیش کیے، اور بعد ازاں مہمانوں کو پرتکلف کھانا پیش کیا گیا ، اس دورے میں وائیس چیرمین ملک ویلفیر ٹرسٹ ، صدر پنجاب ملک ویلفیر ٹرسٹ ، حاجی ملک افضل کی کمی کو شدت سے محسوس کیا گیا [nggallery id=207]