انا للہ وانا الیہ راجعون۔
ایک عہد تمام ہوا ، چچا جی مرید حسین چیمہ اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے،۔
وہ کیا ہی خوبصورت لمحات تھے زندگی کے جو اپنے بزرگوں کی صحبت میں گزرے ،
دادا ابو اللہ رکھا جنجواء مرحوم کی دکان پہ فجر کے بعد عید کا سا سماں ہوتا تھا
،محلے کے بزرگوں کی اکثریت بلکہ یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ سب کے سب دادا ابو کے پاس دکان پہ اکٹھے ہوتے ،
اور حقے کی گڑ گڑ کیساتھ ہیر وارث شاہ پڑھی جا رہی ہونی ،
اور مختلف قضے کہانیاں سننے کو ملتے ، کیا ہی سنہرا دور تھا وہ ، اور ان سب بزرگوں سے ہمیشہ پیار ہی ملا اور بےشمار ملا ،
اک ایک کر کے سبھی خوبصورت چہرے اس دنیا کو خیرباد کہہ کے منوں مٹی تلے دفن ہو گئے ،
مگر آج بھی انکی یادیں ہمارے دلوں میں زندہ ہیں ،
چچا جی مرید حسین چیمہ بھی ان میں سے ایک تھے ،
لے او یار حوالے رب دے ، تے میلے چار دناں دے
اس دن عید مبارک ہو سی ، جس دن فیر ملاں گا
وقاص علی جنجوعہ
1 comment for “انتقال پر ملال”