ایک یاد دہانی کے لئے اور تاریخ کی درستگی کے لئے لکھ رہا ہوں ،۔
برطانوی دور کی دستاویز ڈیجٹلائیز ہو کر سامنے آ رہی ہیں ، جن میں جنگ عظیم اول اور دوم میں شامل ہونے والے پنجابی سپاہیوں کے نام ہیں ،۔
تلونڈی موسے خان کو تلاش کرنے کے لئے ،۔
یاد رکھیں کہ تلونڈی موسے خان کا ، پرانا نام ۔
راجوکی تلونڈی تحصیل ڈسکہ ضلع سیالکوٹ ہوا کرتا تھا ،۔
مہاراجہ رنجیت سنگھ کے دور یا اس کے بعد کے برطانوی دور میں اگر ہمارے گاؤں کا کہیں ذکر ہو گا تو ” راجوکی تلونڈی تحصیل ڈسکہ ضلع سیالکوٹ ” کے نام اور محل وقوع کے ساتھ ہو گا ،۔
خاور کھوکھر!،۔