تلونڈی موسیٰ خان میں باولے کتے نے دہشت پھیلا دی،اور ایک درجن کے قریب بچوں اور بڑوں کو کاٹ کھایا.جب کچھ مزروبوں نے انتقامی کاروائی کے لئے باولے کتے کا گن لیکر پیچھا کیا.تو کتے نے اس اسلحہ بردار کو بھی زخمی کر دیا.زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کیا گیا.ان میں سے ایک شدید زخمی بچے کو گوجرانوالہ سے لاہور ریفر کر دیا گیا.جہاں اسکی حالت اب بهتر بتائی جاتی ہے.بالاخر مولوی محبوب انصاری نے نہایت پھرتی سے موٹرسائیکل پر اس کا پیچھا کیا .اور باولے کتے کو ریپیٹر گن سے مارنے میں کامیابی حاصل کر لی.اہل گاؤں اس اہم کارنامے پر مولوی محبوب کے بہت مشکور ہیں.