خوبصورت آواز قدرت کا دیا ہوا ایک بہت بڑا تحفہ ہے.الله نے محمّد دیں کی صورت میں تلونڈی والوں ایک انعام سے نوازا ہے.تلونڈی یا گردونواح میں الله اور پیارے نبی کی شان میں حمدو سنا بیان کرنی ہو،مسجد ہو یا گھر محمّد دیں کو ضرور دعوت دی جاتی ہے.محمّد دیں کو پاکستان ٹیلیویزن پر نعت پڑھنے کا شرف بھی حاصل ہے.محمد دیں کو استاد سلامت علی خان کی شاگردی کا بھی اعزاز ملا ہوا ہے.محمد دیں یاروں کا یار ہے.یار لوگ اسے شادیوں ،محفلوں میں ضرور بلاتے ہیں ،وہ کسی کو نہیں نہیں کہتا .اسے غزل ،گیت،کلام باھو،ہارمونیم سبھی پر مہارت حاصل ہے.محمد دیں ایک حساس شخص ہے.اسکے دل ،آواز میں بڑا درد ہے،اور آجکل اسے جوڑوں کا درد ہے.سبھی اسکے لئے ہاتھ ضرور اٹھایئے ایسے نایاب لوگ ،اب کم کم پیدا ہوتے ہیں.الله اسے صحت دے.ویسے تو ہر شخس اس سے دوستی کا دعویدار ہے.لیکن عمران مرید چیمہ ،اعجاز ٹیپو اسکے خاص ال خاص ہیں.تلونڈی موسیٰ خان میں سب سے پہلی آڈیو کسیٹ جو کے نعتوں پر مشتمل ریلیز ہوئی تھی وہ محمد دیں کی ہی تھی.محمد دیں کبھی بڑا اچھا شکاری بھی ہوا کرتا تھا ،اسکا نشانہ چوکتا نہیں تھا،مگر آج کل وہ خود حالات کا شکار ہے،وہ درزی کا کام سمجھ رہا ہے……………….. اگر مانگ لے تو او جان جگر …تجھے جان دیدوں میں یہ جان کر…کہ حق دوستی کا ادا ہوگیا…