اپنے والدین کا احترام کیجئے یہ الله اور اس کے رسول کا فرمان ہے

 قارئین کرام – والدین کے احترام کو الله تعالیٰ نے اس قدر ضروری قرار دیا ہے کہ ہماری نماز بھی اس وقت تک مکمل نہیں ہوتی جب تک ہم اپنے والدین پر دعا نہیں بھیجتے ، قرآن پاک میں بھی  بار بار ذکر آیا ہے کہ اپنے والدین کے ساتھ بھلائی کرو . دو سالہ فاطمہ ناصر دختر ناصر نصیر المعروف جدہ ہیر اسٹائل والے اپنے ننھے ننھے ہاتھوں سے اپنے والد کے پاؤں دبا رہی ہے جو ہم سب کے لئے ایک گہرا سبق ہے ، جب اس کے ہاتھ اور بازو تھک جاتے ہیں تو وہ بار بار پوچھتی ہے …………. پاپا بس ، اور جب اس کے پاپا اسے کہتے ہیں ابھی اور دباؤ ، تو وہ پھر تابعداری سے دبانا شروع کر دیتی ہے 

                                     یہ فیضان نظر تھا یا کہ مکتب کی کرامت تھی 
                                     سیکھاۓ کس نے اسماعیل کو آداب فرزندی  

      

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.